ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فوجی بغاوت کی سازش، نابلس کے شہریوں کا ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی 

فوجی بغاوت کی سازش، نابلس کے شہریوں کا ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی 

Thu, 28 Jul 2016 12:10:33  SO Admin   S.O. News Service

نابلس 27جولائی( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلسطینی شہریوں کی جانب سے ترکی میں منتخب حکومت کا تختہ الٹںے کی سازش کے خلاف ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں مقامی تاجر برادری، اساتذہ اور سماجی شعبوں سیوابستہ شخصیات نے ترک تنظیم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے تنظیم کے مرکز کا دورہ کیا۔ترک جامعات سے فارغ التحصیل ہونے والے افراد کے ساتھ تعاون کرنے والے ادارے کے کارکنان کی جانب سے نابلس میں ایک تعزیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تعزیتی کیمپ میں فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے 10 روز قبل ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران ہنگاموں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین اور ترک حکومت کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ نابلس میں مقامی اور ترک شہریوں کی جانب سے حال ہی میں ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران جاں بحق شہریوں کی یاد میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں فلسطینی تاجروں، سماجی کارکنوں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے رکن الشیخ احمد الحاج نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بغاوت کے دوران ہنگاموں کے نتیجے میں مارے جانے والے شہریوں کے لواحقین سے بھی تعزیت کی۔


اسرائیل:فلسطینی قیدی جانوروں کی طرح ٹرکوں میں ڈال کر دوسری جیل منتقل
رملہ27جولائی( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین میں سرکاری محکمہ امور اسیران کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ریمون نامی ایک جیل پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 100فلسطینی قیدیوں کو نہایت ذلت آمیز طریقے سے بھیڑ بکریوں کی طرح فوجی ٹرکوں میں ٹھونس کرایک دوسری جیل منتقل کیا گیا۔ قیدیوں نے منتقلی کے اس ظالمانہ عمل پر سخت احتجاج کیا ہے۔محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹوں سے وابستہ کمانڈوز کی بھاری تعداد ریمون جیل پر چھاپہ مارا اور جیل کے وارڈ 5 میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کے کمروں کی جامہ تلاشی لی گئی۔ بعد ازاں اس وارڈ کے 100قیدیوں کو نہایت ذلت آمیز انداز میں فوجی ٹرکوں میں ڈال کر ہولیکیدار نامی جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔اموراسیران کا کہنا ہے کہ اسیران نے اپنے ساتھ برتے گئے ظالمانہ اور توہین آمیز طرز عمل پر سخت احتجاج کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ریمون جیل سے قیدیوں کی دوسری جیل میں منتقلی کا عمل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو بھوک ہڑتالی اسیران بلال کاید ،محمد اور محمود بلبول کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے درجنوں دوسرے اسیران بھی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی ظالمانہ طریقے سے ایک سے دوسری جیل میں منتقلی کے عمل کا ایک مقصداسیران کی بھوک ہڑتال توڑنے کی کوشش ہے۔


Share: